Saturday May 10, 2025

آپ کی والدہ کے انتقال کا سُن کر بہت افسوس ہوا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا نواز شریف کو تعزیتی خط

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی والدہ کے انتقال پرخط کے ذریعے اظہار تعزیت کیا، مودی نے خط میں کہا کہ 2015ء میں پاکستان کے مختصر دورے میں آپ کی والدہ سے ملاقات ہوئی تھی، آپ کی والدہ کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو تعزیتی خط ارسال کیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے 11 دسمبر کو تعزیتی خط مریم نوازکو بھجوایا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے مریم نوازکودرخواست کی کہ تعزیتی پیغام نوازشریف تک پہنچایا جائے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تعزیتی خط میں قائد ن لیگ نوازشریف کی والدہ کے انتقال کر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا۔ 2015ء میں پاکستان کے مختصر دورے کے دوران آپ کی والدہ سے ملاقات ہوئی تھی، آپ کی والدہ بیگم شمیم اخترکی سادگی بہت متاثر کن تھی۔ واضح رہے قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی والد بیگم شمیم اختر لندن میں علالت کے باعث 22 نومبر کو انتقال کرگئی تھیں۔ بیگم شمیم اخترکے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا اور انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔ ان کی عمر 90 سال تھی اور وہ طویل عرصے علیل تھی۔ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی کو لاہور لایا گیا اور ان کی نمازجنازہ اور تدفین جاتی امراء میں کی گئی۔