اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پٹرول بحران کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے۔رپورٹ کل پبلک کر دی جائے گی۔ عدالت نے بھی پٹرول بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کو فوری پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پٹرول بحران انکوائری کمیشن کی رپورٹ کل وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پٹرول بحران کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا۔وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے حکم پر قائم کردہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے حکم کے مطابق رپورٹ کل وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کیبنٹ کی منظوری کے طبعد پبلک کی جائے گی۔ احتساب اور شفافیت صرف تحریک انصاف کا ضاصہ ہے۔ عدالت نے بھی پٹرول بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کو فوری پبلک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ رپورٹ حکومت خود پبلک کرے گی۔کمشین کو آزاد ماحول فراہم کیا گیا۔کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول ہو چکی ہے۔وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے بعد رپورٹ پبلک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ حکومت ہر تاریخ پر رپورٹ پبلک کرنے کا کہتی ہے۔یہ نہ ہو آپ گھر جا رہے ہوں اور رپورٹ پبلک کر دیں۔ واضح رہے کہ رواں سال جون جولائی میں ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہو گئی تھی۔وفاقی حکومت نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتہ لگانے کے لیے انوکائری کمیشن بنایا تھا۔ وزیراعظم نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کیا تھا۔