لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہاںآ کردیکھ لو!مینارپاکستان ہی نہیں ، ساری سڑکیں بھی بھر چکی ہیں، لاہوریوں نے عوام دشمن حکومت کو مینارپاکستان کی بلندی سے نیچے پھینک دیا ہے، جعلی تبدیلی کومینارپاکستان میں ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے،جانتے ہوناں فرعون کے لہجے میں کون کہتا رہا کہ میں این آراو نہیں دوں گا۔ آج وہی انسان دھول چاٹ کر نوازشریف اور پی ڈی ایم سے این آراو مانگ رہا ہے،تمہیں این آراو نہیں ملے گا۔انہوں نے مینارپاکستان میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہوریو! زندہ باد ،
جلسے میں دور دور تک جو لوگ مجھے نظر نہیں آرہے سب کو میرا سلام، انہوں نے کہا کہ کون فرعون کے لہجے میں کہتا تھا کہ مینارپاکستان کو بھر کردکھاؤ، میں اللہ کا شکر اداکرکے کہتی ہوں، جس نے دیکھنا ہے دیکھ لو، مینارپاکستان ہی نہیں ، آس پاس کی ساری سڑکیں بھی بھر چکی ہیں۔ لاہور والو مجھے یہاں ایک بھی کرسی نظر نہیں آرہی، یہاں اتنے زیادہ لوگ ہیں کہ ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرسیاں کہاں چلی گئیں؟کون کہتا تھا کہ کرسیاں نہیں ملیں گی، میں کرسیوں والوں کے خلاف مقدمے کروں گا، ہمیں آپ کی کرسیوں اور اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔لاہویوں نے خوش کردیا ہے۔لاہور بڑے بھائی کا کردار ادا کرے گا۔ لاہور میں ایک نہیں کئی جلسے ہوچکے ہیں۔ میڈیا کو فون آرہے ہیں کہ جلسے کی کوریج نہیں کرنی ، کہنا یہ جلسہ ناکام ہوگیا ہے۔مجھے پتا ہے یہ کہاں سے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہوریوں نے عوام دشمن حکومت کو مینارپاکستان کی بلندی سے نیچے پھینک دیا ہے،جعلی تبدیلی کومینارپاکستان میں ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے،جانتے ہوناں فرعون کے لہجے میں کون کہتا رہا کہ میں این آراو نہیں دوں گا۔
آج وہی انسان دھول چاٹ کر نوازشریف اور پی ڈی ایم سے این آراو مانگ رہا ہے، لاہوربتاؤ رعمران خان کو این آراو دوگے؟ بندہ تابعدار پر اتنا چیخو، بندہ تابعدار کا نام عمران خان ہے،یہ بھی بتاؤ وہ کس کی تابعداری کررہا ہے، نوازشریف عوام کی روٹی چوری کرنے والے، ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے والے کو این آراو نہیں دے گا، پاکستان کی ترقی چھیننے والوں کو این آراو نہیں دے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ میں سب سے درخواست کی تھی کہ سب ماسک پہن کر آئیں، میں ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتی ہوں جلسوں میں آئیں لیکن ماسک پہن کرآئیں، ہمیں عوام کی صحت عزیز ہے۔ایک بات سمجھنے ضروری ہے کہ کوویڈ 19سے زیادہ خطرناک مہلک مرض کا نام کووڈ 18 تابعداد خان عمران خان ہے۔ مجھے ابھی نوازشریف کا پیغام آیا ہے کہ میرے لاہور کا نام عزت سے لو، لاہوری نہیں کہنا زندہ دلان لاہور کہنا ہے۔ جب سے جعلی عمران خان کی حکومت آئی پاکستان میں چینی ، آٹا، گندم، گیس بجلی ، ادویات قرنطینہ کردی گئی ہیں۔