سوشل میڈیا صارفین نے شاہد آفریدی کا جڑواں بھائی ڈھونڈ لیا امریکی ٹی وی سیریز سپر نیچرل کے اداکار جینسن ایکلس کے مابین نمایاں مماثلتوں کی نشاندہی کی

لاہور (ویب ڈیسک) بوم بوم شاہد خان آفریدی ہمیشہ اپنے چھکوں کی وجہ سے ہی خبروں میں نہیں رہتے ہیں بلکہ اپنے عمدہ خدوخال کے باعث بھی سب کی نگاہوں کا مرکز رہتے ہیں۔ آفریدی کے باعث میں کئی مرتبہ مذاقا یہ کہا گیا ہے کہ ان کی عمر میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا اور پاکستانی آل رائونڈر اپنی ظاہری حالت کے باعث بھی مقبول ہیں، اب سوشل میڈیا صارفین نے ان کا جڑواں بھائی بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ پاکستانی ٹویٹر صارفین نے شاہد آفریدی اورامریکی ٹی وی سیریز سپر نیچرل کے اداکار جینسن ایکلس کے مابین نمایاں مماثلتوں کی نشاندہی کرنا شروع کردی،

یہ کہنا مناسب ہوگا کہ حقیقت میں بھی یہ دونوں ایک جیسے نظر آتے ہیں، دونوں سٹارز میں صرف شبیہیں مشترک نہیں بلکہ ان کی سالگرہ بھی ایک ہی دن آتی ہے جو چیزوں کو مزید دلچسپ بناتی ہے۔ کچھ شائقین کے خیال میں یہ مماثلت غیر معمولی ہے لیکن دوسروں کو زیادہ یقین نہیں تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر طرح طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔