مظفرآباد(ویب ڈیسک) ممبر کشمیر کونسل آزادکشمیر میر محمد یونس کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی 25کروڑ روپے پر کشمیر کونسل کی ٹکٹ لینے کا دعوی! تحریک انصاف کرپشن ،لوٹ مار کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے میر محمد یونس کو تحریک انصاف میں شامل کرلیا جو کہ سوالیہ نشان ہے ،وفاقی حکومت جہاں مسلم لیگ (ن)،پیپلزپارٹی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں کہ اِن کی حکومتوں میں وزراء اور سابقہ وزیراعظم نے عوام کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک شفٹ کئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کا مشن ہی
ملک سے کرپشن ،لوٹ مار کا خاتمہ کرنا ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان میڈیا پر متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ میری سیٹ رہے یا نہ رہے میں اِن کرپٹ لوگوں کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا ،لوٹا ہوا ایک ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے میں جمع کرونگا،وہاں گزشتہ دنوں سے ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس جن کو قارون کا خزانہ ملا یا پھر کسی ملک کی مدد،16سالوں میں اربوں پتی کیسے بن گئے؟اُن کی ایک آڈیو لیک وائرل ہوئی جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کشمیر کونسل کا ٹکٹ 25کرو ڑ روپے میں حاصل کیا ہے اور مجھے ایک روپیہ بھی کمانے کا موقع نہیں دیا،وہاں اُنہوں نے میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3کروڑ 48لاکھ روپے کی اسکیمیں دی ہیں جو میں نے تقسیم نہیں کی،جبکہ کسی اور نے کی ہیں ،جبکہ ممبر کشمیر کونسل کے دستخطوں اور اُن کے لیٹر پیڈ پر اسکیمیں جاری ہوتی ہیں ،میر محمد یونس نے ایک کروڑ روپے کی اسکیم صرف اپنے گھر کے لوگوں میں تقسیم کردی. لوکل گورنمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والی اسکیموں کی کل مالیت 2کروڑ 48لاکھ روپے بنتی تھی اب 1کروڑ روپے کا میر محمد یونس نے خود انکشاف کیا ہے اب وہاں میر محمد یونس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مجھے خود پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے .
وہ خود میرے گلے میں پی ٹی آئی کا جھنڈا ڈالیں گے جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے اُن کو خوش آمدیدکہا وہاں حلقہ ایک کوٹلہ کی عوام سوائے چند افراد کے شامل نہ ہوسکی،حلقہ دو لچھراٹ کے لوگوں نے اپنی شرکت کی،وہ بھی 100سے اوپر نہ جاسکی،اب عوام اور دیگر سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کرپشن کے خلاف ہیں تو اُنہوں نے میر یونس جس نے ممبر کشمیر کونسل کا ٹکٹ 25کروڑ روپے میں خریدا ہے تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے کتنی رقم دی ہے،جواب دیں ۔