اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جہانگیر ترین کی درخواست ضمانت کو منظور کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کی پی ٹی آئی حملہ کیس میں ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے ۔ پی ٹی وی حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین انسداد دہشت گردی کے جج کوثر عباس زیدی کے رو برو پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین
3کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔جب کہ کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے