Tuesday July 1, 2025

ایم اے پاس بے روز گار نوجوان اب پریشان ہونا چھوڑ دیں۔۔ حکومت کا ایسا شاندار اعلان کہ لاکھوں گھرانوں کے افسردہ چہرے کھل اٹھیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت ملک بھر میں ایم اے کی ڈگری رکھنے والے 5ہزار نوجوانوں کو فنی تربیت دے گی ۔اس سلسلے میں اعلی تعلیمی کمیشن نے نوجوانوں کیلئے جاب مارکیٹ ہنر سکھانے کا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت طلبہ کو وژن 2025 کے تحت فنی تربیت دی جارہی ہے تاکہ انہیں روزگار کے مواقع سے مستفید ہونے کے قابل بنایا جاسکے۔اس پروگرام کے تحت اعلی تعلیمی کمیشن نے تیس برس تک کی عمر کے بیروزگار نوجوانوں سے اس ماہ کی 16تاریخ تک درخواستیں طلب کی ہیں۔طلبہ کو ملک کے بہترین تربیتی اداروں میں تربیت دی جائے گی اور تربیتی

پروگرام کی مدت چار ماہ ہوگی۔مقامی طلبہ کو ماہانہ پانچ Mپانچ ہزار روپے جبکہ باہر سے شہر میں آنے والے طلبہ کو دس ،دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔