کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مرتبہ پھر خوفناک بم دھماکے میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ایک بم دھماکے میں 10افراد ہلاک جبکہ 20کے زخمی ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بم دھماکہ ایک رکشہ میں ہوا جو ایک عوام مقام پر کھڑا تھا ۔ زخمیوں میں
سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جنھیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے ۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرائو کر لیا ہے