Tuesday June 17, 2025

بھارت میں نماز پڑھنے والے مسلمان کسانوں کے گرد سکھ کسانوں کا حفاظتی گھیرا، ویڈیو وائرل

بھارت (ویب ڈیسک) سکھ برادری کی جانب سے نماز ادا کرنے والے مسلمانوں کے گرد حفاظتی گھیرا بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے مذہبی ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران مسلمان کسان نماز ادا کر رہے ہیں جبکہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے کسان ان کے گرد ایک حفاظتی گھیرا بنا کر کھڑے ہوئے ہیں جو مسلمانوں سے یکجہتی کے اظہار کی ایک بہترین مثال ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں سکھ اور مسلمانوں کے مابین یکجہتی اور ہم آہنگی دیکھنے میں آئی جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ سوشل میڈیا پر
یاد رہے کہ رواں برس ستمبر کے مہینے میں مودی سرکار نے زرعی اصلاحات کے نام پر ایک نیا قانون منظور کیا تھا جس کے تحت اہم زرعی اجناس کی کم سے کم قیمتوں کے تعین پر حکومت کا کنٹرول مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے نجی سرمایہ کاروں کو آزادی دے دی گئی ہے کہ وہ کسانوں سے براہِ راست بھاؤ تاؤ کرکے اپنی من پسند قیمت پر زرعی اجناس خرید سکیں۔ اس بل کی منظوری کے خلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے اور حالیہ ”دہلی چلو“ مہم کے تحت لاکھوں کسان بھارتی دارالحکومت دہلی کا گھیرا تنگ کرچکے ہیں۔ بھارتی دارالحکومت دہلی اور دیگر ریاستوں میں کئی روز سے کسانوں کا زرعی قوانین کے خلاف مودی حکومت کے خلاف احتجاج مسلسل 11 ویں روز بھی جاری ہے۔ بھارتی پولیس کی جانب سے کسانوں پر تشدد کیا گیا اور راستے میں رکاٹیں بھی کھڑی کی گئیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کے معاشی قتل عام میں ملوث ہے،

نئے قوانین میں نجی خریداروں کو کسانوں سے پیداوار خرید کر ذخیرہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور کسانوں سے متعلق نئے قوانین میں کنٹریکٹ فارمنگ قوانین بھی وضع کیے گئے ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان قوانین کے تحت آڑہت کی منڈیاں ختم ہوجائیں گے اور کسانوں کو نجی خریدار مناسب قیمت نہ دے تو پیداوار منڈی میں فروخت نہیں ہوگی۔ تین نئے زرعی قوانین کی منسوخی کا مطالبہ نہ مانے جانے پر کسانوں نے 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج مزید تیزکرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ بھارت کو کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بھارت میں سراپا احتجاج کسانوں کی حمایت میں لندن میں بھی احتجاج کیا گیا ۔
وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: