Tuesday July 1, 2025

رمیش کمار کو تحریک انصاف میں شمولیت پر اکسانا مہنگا پڑ گیا چودھری نثار کو مسلم لیگ (ن) سے فارغ کر دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور مسلم لیگ (ن ) کے درمیان اختلافات اپنے منطقی انجام کی جانب بڑ ھ رہےہیں ۔ اور اب اس بارے میں ایک اور اہم خبر یہ آئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے چودھری نثار کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کی گئی پریس کانفرنس نے لیگی شکوک و شبہات کو اور بھی بڑھاوا دے دیا ہے ۔ اور پارٹی قیادت نے اب اس بارے میں فیصلہ کن اقدام کرنے کی ٹھان لی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چودھری

نثار ایک طرف تو نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف بیانات دے کر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں تو دوسری جانب ان پر پارٹی رہنمائوں کو دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے پر اکسانے کے بھی الزامات لگنا شروع ہو گئے ہیں۔