Tuesday June 17, 2025

فرانسیسی صدر کو معزول کر دو ! ترک صدر طیب اردگان کا اہم ترین بیان ، ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فرانس جلد از جلد ایمانوئل میکرون سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔استنبول میں نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میکرون فرانس کے لیے پریشانی کا باعث ہے، میکرون کے ساتھ فرانس ایک بہت ہی خطرناک دور سے گزر رہا ہے، مجھے امید ہے کہ فرانس جلد سے جلد میکرون کی پریشانی سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسیوں کو اپنے قائد کو معزول کرنا چاہیے