سرینگر۔(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کو رمبی آرہ نالے پر جانے سے روک دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہیں غیرقانونی ٹینڈرز کے ذریعے ریت نکالنے کے مقام پر جانے سے روک دیا گیا جہاں غیر کشمیریوں کو ٹھیکے دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقامی انتظامیہ نے مجھے آج رمبی آرہ نالے پر جانے سے روک دیا۔انہوں نے کہاکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں غیر قانونی ٹینڈرز کے ذریعے ریت نکالنے کاٹھیکہ غیرکشمیریوں کودیا گیا ہے اور مقامی لوگوں کو علاقے میں جانے سے روک دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت ہماری زمین اور وسائل کو لوٹ رہی ہے اوریہ ہماری تذلیل کے سوا کچھ نہیں ہے۔
