Friday November 1, 2024

بھارت کیساتھ بڑی جنگ ہو سکتی ہے،اس مرتبہ اگر جنگ ہوئی تو پھر یہ دونوں ممالک کی آخری جنگ ہوگی

لاہور(انیوز ڈیسک) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ بڑی جنگ ہو سکتی ہے، اس مرتبہ اگر جنگ ہوئی تو پھر یہ دونوں ممالک کی آخری جنگ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تشویش ناک دعویٰ کیا گیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ بڑی جنگ ہو سکتی ہے، لیکن اگر اس مرتبہ جنگ ہوئی، تو پھر یہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی آخری جنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی فوج کی جانب سے رواں سال کے دوران سب سے بدترین اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ بھارتی فوج نے حریت پسند مجاہدین کے ہاتھوں 4 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد لائن آف کنٹرول کے کئی سیکٹرز پر حملہ کیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے مختلف سیکٹرز پر ایک ساتھ بدترین بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور ایک پاکستانی فوجی کی شہادت ہوئی۔ اس کے بعد پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کاروائی میں بھارت کا بھارتی جانی و مالی نقصان کیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی بھارتی فوج کے نقصان کی تصدیق کی گئی۔ اس حوالے سے صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت ایل اوسی پرشہری آبادی کوجان بوجھ کرنشانہ بناتا ہے ، بھارت پرجنگی جنون سوار ہے ، بھارت پاکستان سے جنگ چاہتا ہے۔ مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کررکھاہے، وہ چین کے ساتھ بھی جنگ چھیڑنا چاہتاہے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کر رہا ہے۔

FOLLOW US