Saturday November 30, 2024

دامن صاف ہے ، میرا نے فراڈ کے الزام کی تردید کر دی اپنے اوپر الزامات کے حوالے سے جلد پریس کانفرنس کروں گی

لاہور(نیوز ڈیسک) ااداکارہ میرا نے اپنے اوپر لگنے والے فراڈ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دامن صاف ہے اور میں نے کسی کے پیسے نہیں کھائے ۔ کوریو گرافر لاڈا کی جانب سے اپنے گھر کو شیلٹر ہوم قرار دے کر امداد حاصل کرنے کے الزام پر میرا نے کہا کہ یہ قول سو فیصد درست ہے کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو ۔ میرا دامن بالکل صاف ہے اور میںنے کسی سے کوئی پیسے منگوائے اور نہ کسی کے پیسے کھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات پریس کانفرنس میں دوں گی ۔

FOLLOW US