Saturday May 10, 2025

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کا نواز شریف بن گیا،ویڈیو وائرل ووٹوں کے لیے عوام کو بریانی کی جگہ کھانااور فروٹ دے دیے

لاہور (نیوز ڈیسک) ایسی خبریں تو پہلے ہی موصول ہو رہی تھیں کہ امریکی صدارتی الیکشن میں اگر نتائج موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مرضی کے خلاف آئے تو وہ نہ صرف نتائج ماننے سے انکار کرے گا بلکہ ملک بھر میں دنگے فساد بھی ہوں گے۔اگرچہ اس وقت تک امریکہ کے ممکنہ صدر کا اعلان تو نہیں ہو سکا تاہم اس وقت جوبائیڈن واضح لیڈ کے ساتھ آگے ہے اور اگر یہ لیڈ برقرار رہی تو جوبائیڈن امریکہ کے اگلے صدر منتخب ہو جائیں گے۔ تاہم جب ڈونلڈٹرمپ نے جو بائیڈن کو برتری لیتے دیکھا تو دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیااور یہ بھی کہا کہ وہ ان نتائج کو نہیں مانتے اور سپریم کورٹ جائیں گے۔

مختلف بیانات میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے پونگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ یہ سارا وہی بیانیہ ہے جو کہ ملک پاکسان میں سیاسی پارٹیاں اکثر دہراتی نظر آتی ہیں۔ دوسری دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پ امریکی عوام کی کچھ ویڈیوز وائرل ہیں جس میں دیکھاجا سکتا ہے کہ مختلف کاٹن کے باکسز میں کھانا پیک کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لوگوں کے گھروں میں پہنچایا جا رہا ہے۔عوام خوشی سے نہال اور ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی دعاﺅں کے ساتھ ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز ٹرینڈنگ میں ہیں ۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ کو امریکہ کا نواز شریف کہہ رہے کہ نواز شریف عوام کو بریانی کھلا کر ووٹ لیتا ہے اور ٹرمپ کھانے کی مختلف چیزیں جیسا کہ باکس میں پھل،پکا ہوا کھانااور دیگر چیزیں ہیں دے کر ووٹ لینا چاہ رہا ہے۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ بریانی یا پھل وغیرہ سے کوئی امریکہ کا صدر نہیں بن سکتا۔صدر کون بنے گا یہ عوام کے ووٹ اور الیکٹورل بورڈ کا فیصلہ بتائے گا۔اس وقت امریکہ کی سب سے زیادہ سوئنگ ریاست مشی گن نے ٹرمپ پر جوبائیڈن کو واضح برتری دے دی ہوئی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ تو امریکہ کا صدر بننے والا نہیں۔