Thursday June 19, 2025

دراڑ پڑ گئی۔!! اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے وزراء کو ’’ابو ظہبی‘‘ جانے سے روک دیا، انتہائی حیران کُن وجہ سامنے آگئی

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نے وزرا کو اپنے دورہ امارات سے قبل ابو ظہبی جانے سے روک دیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نیتن یاھو اپنے مجورہ دورہ ابو ظہبی سے قبل کسی وزیر یا اعلی حکومتی عہدیدار کو جانے کی اجازت دینے کے حامی نہیں ۔ متعدد اسرائیلی وزرا نے متحدہ عرب امارات کے حکومت میں شامل اپنے ہم منصب وزرا سے رابطے کرکے ان کے ساتھ بات چیت اور دوروں کے حوالے سے ان کے ساتھ تبادلہ خیال شروع کیا تھا تاہم نیتن یاھو نے انہیں اپنے دورے سے قبل امارات جانے سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ نیتن یہ چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد وہ پہلے شخص ہوں جو ابو ظہبی کا دورہ کریں۔ تاہم اس دورے کے موقعے پر ان کے ساتھ ان کی کابینہ کے ارکان ہوسکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو اسرائیل کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد 15 ستمبر کو دونوں ملکوںکے درمیان امریکا کی نگرانی میں واشنگٹن میں دستخط ہوئے تھے۔