اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے اپنے بیان پر معذرت کرلی ۔ جمعرات کو وضاحتی بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق بیان سیاق و سباق سے الگ تھا۔ انہوںنے کہاکہ میرے بیان سے اگر اٴْن کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں