ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ کی بلاک بسٹر مووی ‘شعلے’ میں یادگار کردار ادا کرنے والے راج کیشور 85 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔رپورٹ کے مطابق اداکار کی موت کل اپنے گھر میں تقریباً رات ڈیڑھ بجے ہوئی۔ ان کی آخری رسومات صبح ساڑھے دس بجے آرے کریمیٹوریم میں ادا کی گئیں۔راج کیشور نے ‘شعلے’ سمیت کئی دیگر
فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ان فلموں میں ‘پڑوسن، دیوار، رام اور شام، ہرے راما ہرے کرشنا، پتنگ، کرشما قدرت کا، آسمان، بمبئی ٹو گووا اور کرن ارجن جیسی فلمیں شامل ہیں۔