Monday April 21, 2025

سلمان خان کے ساتھ پہلی رات کو ہی کیسا سلوک کیا گیا اور وکیل کو کس بات کی دھمکیاں دی گئیں ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

جودھ پور(نیوزڈیسک)بھارتی سپر سٹار سلمان خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر کیس کی سماعت آج ہو گی۔ سلمان خان کی بہنیں اور باڈی گارڈ شیرا مقامی عدالت پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے بتایا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔دھمکیاں دینے والوں نے پیغام دیا ہے کہ

میں سلمان خان کا کیس چھوڑ دوں ورنہ گولی مار دیں گے۔ دوسری جانب سلمان خان نے جودھ پور جیل میں اپنی پہلی رات فرش پر دری پر سو کر گزاری۔ اس دوران رات بھر میں ان کا بلڈ پریشر 3مرتبہ زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلانا پڑا جنہوں نے سپر سٹار کا بلڈپریشر نارمل کرنے کیلئے انہیں ادویات دیں۔