Friday June 20, 2025

عمانی سفیر کی بھی اسرائیل کے یواے ای اوربحرین سے امن معاہدوں کی تقریب میں شرکت،وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) خلیجی ریاست عمان کے امریکا میں متعین سفیر نے وائٹ ہاس میں اسرائیل کے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ امن معاہدوں پر دست خط کی تقریب میں شرکت کی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک سینئر عہدہ دار نے عمانی سفیر کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی ۔اس تقریب کے میزبان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھے اور ان کی طرف سے ہی عمانی سفیر کو مدعو کیا گیا تھا۔