Friday June 20, 2025

چینی صوبہ شانزی کے سابق نائب گورنر کو بدعنوانی کے الزام میں عبرتناک سزا سنا دی گئی

بیجنگ۔ (ویب ڈیسک) چین کی ایک مقامی عدالت نے شمال مغربی صوبے شانزی کے سابق نائب گورنر چن گوکیانگ کو رشوت لینے کے الزام میں 13 سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔ عدالتی ترجمان نے چینی خبررساں ادارے کو بتایا کہ گوکیانگ چن نے اپنے متعدد عہدوں اور اس حیثیت سے ناجائزفائدہ اٹھایا اور انہوں نے 2006 سے 2018 تک شانزی میں مختلف پروجیکٹ کے معاہدوں ، قرضوں کے حصول ، اور ملازمت کی ترقیوں میں متعلقہ تنظیموں اور افراد کی مدد کرنے کے بدلے میں 35.66ملین یوآن کی رقم اور تحائف قبول کئے۔ ترجمان نے بتایا کہ چن گوکیانگ کو رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر 13سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ چن گوکیانگ کو اعتراف جرم اور عدالت کے فیصلے پر اپیل نہ کرنے کے وعدے کی وجہ سے کم سزا دی گئی ہے ۔