Wednesday January 22, 2025

مدینہ جیسی ریاست بننا ہے تو خواتین کیخلاف جرائم کیلئے نرمی نہیں دکھانی چاہیے۔۔۔معاون خصوصی زلفی بخاری کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اگر ہم مدینہ جیسی ریاست بننا چاہتے ہیں تو خواتین کیخلاف سرزد ہونیوالے جرائم کے لیے کوئی نرمی نہیں دکھانی چاہیے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ خواتین کیخلاف حالیہ دنوں میں سرزد ہونیوالے جرائم کے حوالے سے پولیس کی جانب سے مثالی سزا دینے کے لیے مکمل تحقیقات کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت معاشرہ ایسے واقعات کو ماضی کی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتے اگر ہم ریاست مدینہ بننا چاہتے ہیں تو اس طرح کے کسی بھی جرم کے لیے کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔

FOLLOW US