Tuesday July 1, 2025

بریکنگ نیوز بالی ووڈ ہیرو سلمان خان کو 5سال قید ۔۔ خواجہ آصف اپنے فیورٹ اداکار کو سزا ملنے پ اداس ہو گئے ۔۔ بھارت کیخلاف کیا اعلان کر دیا ؟ پ�

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو کالے ہرن کیس میں ملنے والی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزا سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کا خون ارزاں ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا سلمان خان کی سزا کے حوالے سے کہنا تھا کہ سلمان خان کو 20 سال بعد ہرن کے شکار سے متعلق

کیس میں 5 سال کی سزادیکر ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو سزا اس لیے دی گئی کیونکہ ان کا تعلق بھارت کی اقلیت سے ہے۔ کالے ہرن کے شکار کیس میں سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا، جیل منتقل انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو دی جانے والی سزا سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں تمام اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کا خون ارزاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سلمان خان کا تعلق حکمراں جماعت کے مذہب سے ہوتا تو ہو سکتا ہے کہ انہیں کم سے کم سزا ملتی۔