Tuesday July 1, 2025

حکومت نے گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے اہم ترین قدم اٹھا لیا

لاہور (نیوزڈیسک ):حکومت نے گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے اہم ترین قدم اٹھا لیا۔ گرمیوں میں بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے نیلم جہلم بجلی گھر کو قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے دعووں اور وعدوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے جن کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے۔گرمیوں کے آتے ہی مختلف

شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھتا چلا جا رہا ہےتا ہم حکومت نے گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے اہم ترین قدم اٹھا لیا۔ گرمیوں میں بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے نیلم جہلم بجلی گھر کو قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔توانائی ڈویژن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم بجلی منصوبے کی نوسوساٹھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔جس سے بجلی کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پانچ سو کے وی رحیم یار خان اور دو سو بیس کے وی مانسہرہ ترسیلی لائن کو بھی قومی گرڈ میں شامل کر دیا گیا ہے۔سسٹم میں انکی شمولیت سے جنوبی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔