لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا سیاسی کیرئیر مشکلات کا شکار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پر بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق
نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کروایا تھا کہ ان کا پراگون ہاوسنگ سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروایا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے۔ خواجہ سعد رفیق ہی پیداگون سوسائٹی کے اصل مالک ہیں۔ اس حوالے سے نیب نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ نیب یہ تمام شواہد سپریم کورٹ کے سامنے جلد رکھ دے گا۔ سپریم کورٹ میں شواہد پیش کیے جانے کے بعد ممکنہ طور پر خواجہ سعد رفیق کو بطور سزا نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: