Saturday June 21, 2025

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ 36 ہزار ایکڑ رقبہ پر پھیل گئی

کیلیفونیا (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں جمعہ کو لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ 36 ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 200 سے زائد افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 15 ہزار سے زائد فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔