بھارت(نیوزڈیسک) نایاب ہرن کے شکار کیس میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کی گرفتاری پر عدالت میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب کہ سلمان خان کی بہنیں سلمان کی گرفتاری کا سنتے ہی زاروقطار رونےلگ گئی۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو نایاب ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ جودھ پور کی عدالت نے
سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان پر دس ہزار روپے جُرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد سلمان خان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔سلمان خان کی گرفتاری پر کمرہ عدالت میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے اور سلمان خان کی سزا کا سنتے ہی عدالت میں موجود لوگوں کے چہروں پر اداسی چھا گئی۔جب کہ سلمان کی گرفتاری کا سنتے ہی ان کی بہنوں نے کمرہ عدالت میں ہی رونا شروع کر دیا۔سوشل میڈیا پر بھی سلمان خان کی گرفتاری کے حوالے سے سلمان خا ن کے مداحوں کے ری ایکشنز آنا شروع ہو گئے ہیں اور سلمان خان کے مداحوں نے سلمان کی گرفتاری کو بری خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان انٹرٹینمٹ کی دنیا کے بادشاہ ہیں۔ان کی گرفتاری سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک خلا پیدا ہو جائے گا۔