لاہور (ویب ڈیسک) دنیا والوسن لیں ! “عرب لیگ کے 22 ممالک 100 فیصد اسرائیل تسلیم کریں گے” ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص جیرڈ کشنر کا دعویٰ۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سنیئر ایڈ وائزر اور ڈونلڈٹرمپ کے مشیر خاص جیرڈ کشنر نے بہت بڑا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ ‘عرب لیگ میں شامل 22 مشرق وسطیٰ کے ممالک متحدہ عرب امارات کے بعد 100 فیصد اسرائیل کو تسلیم کریں گے’۔ عرب امارات کی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے جیرڈ کشنر نے کہا کہ’ ہمیں یقین ہے کہ عرب لیگ میں شامل 22 مسلم ممالک 100 فیصد اسرائیل کو تسلیم کریں گے
کیونکہ یہ ایک سود مند فیصلہ ہو گا’۔ انہوں نے کہا کہ میں میں سمجھتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی بدولت ایک بہت بڑا اتحاد ثابت ہو گا، یو اے ای کے بعد خطے کے دیگر ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کریں گے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ وہ تنہا رہ جائیں گے۔ جیرڈ کشنر نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مہینوں میں اور سالوں کے دوران دیگر ممالک کے تعلقات باحال ہونے کا ذکر کیا البتہ کسی بھی ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔ کشنر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے عرب امارات کے تعلقات دیکھ کر کچھ ممالک حسد کا شکار ہیں، ہم کسی ملک کے مسائل بات چیت کے بغیر حل نہیں کرسکتے ، اگر دیگر ممالک تعلقات کو معمول پر لانے اور لوگوں سے عوام اور کاروباری تبادلے کی اجازت سے ہی مشرق وسطی کو مضبوط اورمستحکم مقام ملے گا۔ یاد رہے اس سے قبل کشنر عمان، بحرین، مراکش اور سعودی عرب کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔