Friday November 1, 2024

نام نہاد شریفوں کی سیاست کا دی اینڈ۔۔!! احتساب عدالت نے شریف خاندان کی دبنگ شخصیت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کی بیٹیوں رابعہ عمران اور جویریہ علی کو بھی طلب کیا ہے اورمنی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ نیب دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کی مختلف کمپنیوں میں سرمایہ کاری اور اربوں روپے کے شیئرز ہیں۔ سلمان شہباز کے پاس چنیوٹ پاور کمپنی میں ایک ارب 70 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار کے شئیرز ہیں۔

خاندان کی16 کمپنیوں میں 2 ارب 56 لاکھ 22 ہزار 700 شیئرزکے مالک ہیں۔ نیب کے مطابق سلمان شہباز نے 8 کمپنیوں میں 51 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 806 روپے کی سرمایہ کاری کی ہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی 209 کنازل زرعی اراضی ہے۔ سلمان شہباز کے پاس موجود زرعی اراضی چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں ہے۔ سلمان شہباز کے پاکستان میں ذاتی 10 بینک اکاؤنٹس اور لندن میں ایک ہے۔ شریف پولٹری، شریف ڈیری، شریف پولٹری فارمز، شریف ملک پروڈکٹس میں بھی ان کے شئیرزہیں۔ مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، رمضان شوگرمل، چنیوٹ پاور، کرسٹل پلاسٹک، حمزہ سپننگ، رمضان انرجی اور اے جی انرجی میں بھی شئیر ہولڈر ہیں۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف بھی مذکورہ کیس کی سماعت پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ ملزم راشد کرامت، فضل داد اور شعیب قمر نے بھی عدالت میں حاضری لگائی۔ قبل ازیں آج کی سماعت کے دوران شہبازشریف نےعدالت میں بیان دیا کہ میرے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، ایک دھیلے کی کرپشن بھی نہیں کی۔ شہبازشریف نے بیان میں کہا کہ نیب نے 56 روز جسمانی ریمانڈ پر دوسرے کیسز میں رکھا۔ نیب صاف پانی ، آشیانہ اور56 کمپنیز کیس میں کچھ ثابت نہیں کرسکا۔ معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ قانون میں جس پر الزام لگتا ہے اس کے بڑے حقوق ہوتے ہیں۔ اگر آپ پر الزامات ثابت نہ ہو سکے تو آپ کو بری کر دیا جائے گا۔ ادھرآپ کو ایسی کوئی چیز نہیں ملے گی جس میں شفافیت نہ ہو۔ مسلم لیگ ن کےمرکزی صدر شہباز شریف نے کہا یقین ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔

FOLLOW US