کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ کرائسٹ چرچ ،پاکستانیوں سمیت 51نمازیوں کو شہید کرنے والے مجرم کو عبرتناک سزا سنادی گئی ، قانون کا بول بالا ۔۔۔ انسانیت کو درندگی کا نشانہ بنانے والا دہشت گرد انجام کو پہنچ گیا۔ عدالت نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ آسٹریلوی دہشت گرد نے پہلے صحت جرم سے انکار کیا پھر اعتراف جرم کرلیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی مجرم کو بغیر بیرول عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے 2 مساجد پر فائرنگ کر کے 51 نمازیوں کو شہید کیا تھا۔ سانحہ کرائسٹ چرچ 15 مارچ 2019 کو پیش آیا تھا۔