Friday November 1, 2024

بڑا سیاسی تہلکہ : تحریک انصاف کے نامور سیاستدان نے اچانک مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی پر جوابی وار کر دیا ، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملنے والے نشاط ڈاہا کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کےامیدوار کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کرالی ۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ چینی کی قیمتوں میں کمی نہیں آرہی جبکہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ یہ حکومت اور اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ وفاق کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خبریں مسترد کرنے میں اب اتنا وزن نہیں جتنا پہلے ہوتاتھا، میری اطلاع کے مطابق عثمان بزدار کا متبادل ڈھونڈا جارہا ہے۔پنجاب میں تبدیلی کے بارے میں میٹنگیں ہوئی اور ہورہی ہیں،

بعض متبادل ٹائپ امیدواروں کی انٹرویو ٹائپ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، عمران خان کی مرضی سے پنجاب میں تبدیلی آرہی ہے، وزیراعظم کو احساس ہوگیا ہے کہ وزیراعلیٰ کیلئے وفادار ہونے کے ساتھ کارکردگی دکھانا بھی ضروری ہے، نیا وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف کے اندر سے ہی آئے گا۔چار پانچ ناموں پربات ہورہی ہے جبکہ چند لوگوں سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہے، عمران خان عثمان بزدار کی اتنی تعریفیں کرچکے ہیں کہ انہیں باعزت طریقے سے کوئی اورذمہ داری دینی چاہئے۔ماہر اجناس شمس الاسلام خان نے کہا کہ پچھلے سال آٹا 37روپے 50روپے فی کلو سے بڑھ کر 75روپے فی کلو ہوگیا تھا جس سے گندم کے کارٹل نے بہت بڑا منافع کمایا تھا۔گندم کی کم فصل ہونے سے ذخیرہ اندوزوں کو ایک دفعہ پھر بحران پیدا کرنے کا موقع ملا، پچھلے سال گندم بحران پر کمیشن رپورٹ پر کوئی ایکشن نہیں ہوا جس نے مافیا کو حوصلہ دیا۔ شمس الاسلام خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی گندم درآمد کرنے کی ہدایات پر بھی مجرمانہ غفلت برتی گئی۔

FOLLOW US