راچی (ویب ڈیسک) بڑی خوشخبری ۔ معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہترہے اگر احتیاطی تدابیرا یسے ہی رہیں تو2،3ماہ میں کورونا پر کنٹرول کرلیں گے۔ نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین سےمتعلق چینی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں معاہدہ ہو گیا ہے، ڈریپ کو معاہدے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے جس کی منظوری کا انتظار ہے جیسے ہی منظوری دی جائے گی پاکستان میں کلینکل ٹرائل شروع کر دیا جائے گا، کلینکل ٹرائل کےبعد ویکسین کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔
ڈاکٹر عطا الرحمان نے بتایا کہ چین میں ویکسین کے فیزون اور ٹو ہو چکا ہے فیز تھری ہونا باقی ہے جب کہ پاکستان میں ڈریپ کی منظوری کے بعد فیز ون شروع ہوگا، پاکستان اورچین میں فیز مکمل ہونے کے بعد6سے 8ماہ میں ویکسین میسر ہو گی اور امید ہے ٹرائل کامیاب رہے تو پاکستان میں6،8ماہ میں ویکسین میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہتر ہے، حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب جارہی ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، کورونا کے خلاف حکومت کی پالیسی اچھی سمت میں جارہی ہے۔ ڈاکٹر عطاالرحمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عید پر بےاحتیاطی کی گئی تو کورونا وائرس پھر پھیلےگا، عیدپرہمیں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، ماسک کا استعمال تو لازمی ہونا چاہیے کورونا سے سب محفوظ رہیں گے اگر احتیاطی تدابیرایسے ہی رہیں تو2،3ماہ میں کورونا پرکنٹرول کرلیں گے۔