Tuesday January 21, 2025

اگر شاہد خاقان عباسی اتنے ہی بے بس ہو گئے ہیں کہ انھیں چیف جسٹس کے پاس جانا پڑ گیا ہے تو بہتر ہے وہ یہ کام کر لیں۔۔پیپلزپارٹی نے وزیراعظم پر گہری طنز کر ڈالی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف فوج اور عدلیہ پر تنقید کر کے ملک کی سیاسی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں اور جو جماعت ساری زندگی ووٹ کے تقدس کو پامال کرتی رہی ہو وہ کس منہ سے آج ووٹ کے تقدس کی بات کرتی ہے جبکہ وزیر اعظم بتائیں کہ چیف جسٹس کے پاس کیا فریاد لے کر گئے وہ یقیناً رعایت مانگنے

گئے ہوں گے ۔ وزیر اعظم پہلے عدلیہ اور اب سینیٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ بیانات پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف فوج اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا کر ملک کی سیاسی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کو عدلیہ اور سینیٹ بارے بیانات پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے عدلیہ اور اب سینیٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں وہ بتائیں کہ چیف جسٹس کے پاس کیا فریاد لے کر گئے تھے یقیناًوہ کوئی رعایت مانگنے گئے ہوں گے اور اگر وزیر اعظم اتنے بے بس ہیں تو عدلیہ پر حملے کرنے کی بجائے گھر جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ساری زندگی ووٹ کا تقدس پامال کرتی رہی ہے کبھی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر الیکش چراتی رہی تو کبھی غیر ملکی ڈالر لے کر اسامہ بن لادن سے مدد لے کر پیپلزپارٹی سے انتخابات کے نتائج چھینتی رہی ہے وہ کس منہ سے آج ووٹ کے تقدس کی بات کرتی ہے

FOLLOW US