لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف لندن سے واپس آتے ہی چودھری نثار سے خفیہ طور پر ملے ہیں ۔ ملاقات کے دوران چودھری نثار نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پارٹی قیادت کے رویے کے حوالے سے اپنے تحفظات کااظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے انھیں کہا ہے کہ آپ پارٹی کے ساتھ جڑ کر رہیں ۔ آپ کو چاہیے کہ آپ پارٹی کے
ساتھ چلتے رہیں ۔ وقت آنے پر سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ آپ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چودھری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران کشیدہ صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے۔