Tuesday January 21, 2025

موٹر وے کو بند کر دیا گیا،، سفر کےلئے نکلنے سے پہلے خبر ضرور پڑھ لیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرانسپورٹرز کی جانب سے جاری کیے گئے احتجاج کی وجہ سے موٹر وے کو بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مزدہ ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کی کال دیے جانے پر اسلام آباد لاہور موٹر وے کو آمدو رفت کےلئے بند کر دیاگیا ہے ۔ لاہور میں مزدہ ایسوسی ایشن کا ٹول ٹیکس میں اضافوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر چکا ہے جس کے باعث لاہور اسلام آباد موٹروے کو ہنگامی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے کی بندش کے بعد ٹریفک کا دباو بڑھنے سے شدید دباو بن چکا ہے جس کے باعث شہری خوار ہو نے لگے ہیں ۔دوسری جانب مظاہرین کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

FOLLOW US