Tuesday January 21, 2025

ریحام خان کی کتاب آنے پر کپتان خاموش کیوں؟۔۔۔ عمران خان کی سب سے بڑی خوبی ہی اُن کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی

لاہور(ویب ڈیسک) معروف صحافی نصر اللہ ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کبھی بھی اپنی سابق اہلیہ جمائمہ خان اور ریحام خان سے متعلق کبھی کوئی غلط بات نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نصر اللہ ملک کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کی کئی ایسی

پالیسیاں ہیں جس سے مجھے بہت اختلافات ہیں۔اور ان پالیسیوں پر ہم کھل کر تنقید بھی کرتے ہیں کیونکہ ہمارے خیال میں وہ پالیسیاں درست نہیں ہیں۔لیکن جب عمران خان سے ملاقات ہو اور جمائمہ خان اور ریحام خان کا ذکر آیے تو عمران خان نے کبھی بھی ان متعلق کوئی بات نہیں کی بلکہ وہ خاموشی اختیار کر لیتے تھے۔اور اب ریحام خان کی ایک کتاب آنے والی ہے لیکن اس سے متعلق بھی عمران خان خاموش ہیں۔

FOLLOW US