Monday November 25, 2024

سعودی عرب میں کورونا سے متعلق اچھی خبر , 50 فیصد سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے

ریاض : سعودی عرب میں کورونا مریض تیزی سے صحت یاب ہونے لگے، مملکت میں پچھلے 24 گھنٹے میں مزید 2056 مریض مکمل صحتیاب ہوئے، مجموعی کیسز میں 50 فیصد سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، مزید 2736 مریضوں میں کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،جس مجموعی کیسز 54 ہزار سے تجاوز کرگئے، جبکہ 10 اموات رپورٹ بھی ہوئی ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا دی گئی ہے۔ یومیہ 15000 سے 18000 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ مملکت میں پچھلے 24 گھنٹے میں مزید 2736 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے ساتھ مملکت میں مجموعی کیسز کی تعداد 54 ہزار 792 ہوگئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹے میں مزید 2056مریض مکمل صحتیاب ہوئے ہیں۔

جس سے مملکت میں کل صحت یاب مریضوں کی تعداد25 ہزار 722 ہوچکی ہے۔ سعودی عرب میں مزید 10 مریض انتقال کرگئے ہیں ۔ جس سے اموات کی مجموعی تعداد 312 ہوگئی ہے۔ سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں جن افراد ان کی اموات ہوئی ہے وہ ممالک کے شہری ہیں۔ یہ لوگ ریاض، مکہ مکرمہ، جدہ، مدینہ منورہ اور دوسرے شہروں میں رہائش پذیر تھے۔ ان کی عمریں 26 سے 60سال کے درمیان ہیں۔ اسی طرح کورونا کے رپورٹ ہونے والے نئے کیسز میں 22فیصد خواتین اور 77فیصد مرد شامل ہیں، ان میں 40 فیصد مریضوں کا تعلق سعودی عرب سے اور 60 فیصد غیرملکی شہری ہیں۔ گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب میں 570360 اسکریننگ کی گئی ہے۔ لوگوں کو سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لوگوں کے ہجوم اور رش والی جگہوں پر جانے پر پابندی عائد ہے۔ سعودی عرب میں وائرس کے پھیلاؤ میں کمی حکومتی پالیسیاں ہیں۔ حکومتی پالسییوں کے باعث وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا گیا ہے۔

FOLLOW US