Friday November 29, 2024

اور پھر یوں ہوا،عزت پاکستان کے حصے میں آ گئی۔۔۔!!!نامور پاکستانی ڈاکٹرنے کورونا کا توڑ نکال لیا، ایسا طریقہ متعارف کروا دیا کہ پوری دنیا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں پیسیو امیونائزیشن تھراپی سے کورونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔ماہر امراض خون اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز( این آئی بی ڈی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کورونا کے ایک مریض کو 30 اپریل کو پلازمہ لگایا گیا اور وہ 8 مئی کو مکمل صحت یاب ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق مریض کا کوورنا کا دوبارہ کیا گیا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ اب گھر بھی منتقل ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اِس وقت 12 سے زائد مریضوں پر پیسیو امیونائزیشن تھراپی استعمال کی جارہی ہے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ماہرین کو کرونا وائرس کا کامیاب علا ج مل گیا ۔ مریض دھڑا دھڑ صحت یاب ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شمسی نے قومی کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ پیسوا میونائزیشن کے علاج سے مریض تیزی کیساتھ اور مکمل صحت یاب ہونا شروع ہو گئے ، علاج سے کرونا وائرس باڈی سے مکمل ختم ہو گیا ۔ انہوں نے کرونا وائرس سے نجات پانے والے مریضوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ ہفتے قبل پیسوامیونائزیشن کے طریقےکرونا متاثرین کا علاج شرو کیا تھا جس سے اب تک 30مریضوں کا علاج ہو چکا ہے ، لوگ اپنے مکمل صحت یاب ہوکر گھروں کو جانا شروع ہو گئے ہیں ۔ قبل ازیں سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ این آئی بی ڈی نے ایف ڈی اے کو پلازما تکنیک رجسٹریشن کے لیے بھیجی تھی، ایف ڈی اے نے پلازما سے علاج کا کلینکل ٹرائل پروٹوکول رجسٹرڈ کر لیا گیا تھا ، پلازما تکنیک پروٹوکول سے عالمی ادارہ صحت کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ کسی بھی تکینک کو مریضوں پر استعمال کرنے سے قبل منظور شدہ عالمی اور ملک کے متعلقہ اداروں سے منظوری اور رجسٹرڈ کرانا طبی ضابطہ اصول ہوتے ہیں، ملکی اور عالمی اداروں کی منظوری کے بعد ہی انسانوں پر تکنیک کا استعمال شروع کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاکہ ہم نے کرونا کے صحت یاب افراد سے لیے گئے پلازما پر اپنی ریسرچ مکمل کر لی ہے، سندھ میں صحت یاب مریضوں کے پلازما میں کرونا وائرس نہیں ملا۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت پلازما تکنیک سی علاج کی اجازت دے چکی ہے، اس طریقے سے چاروں صوبوں میں مریضوں کا علاج کیا جائے گا، ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا تھا کہ پلازما تکنیک سے کرونا مریضوں کو آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‎

FOLLOW US