کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور ہدایتکارہ مہرین جبار بھی پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق سے متعلق متنازع ریمارکس پر مشہور رائٹر خلیل الرحمان قمر کیخلاف بول اٹھیں۔ وائس آف امریکا کی اردو سروس کے انسٹاگرام لائیو پر کہا کہ میرخلیل الرحمان خواتین کے حقوق سے متعلق گفتگو کو اتنے زوال پر لے گئے ہیں کہ اب میں ان کے موقف سے متفق نہیں ہوں اسلئے اب دوبارہ ان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی۔ مہرین جبار نے کہا کہ ہر انسان کے کام کے حوالے سے کچھ اصول ہونے چاہئیں اور انہی اصولوں کے تحت مستقبل میں ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
مہرین جبار دوہزار پندرہ میں “میرا نام یوسف ہے” ڈرامے میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔اپنی کہانی کے کرداروں میں گہرائی اور حقیقی پن لانے کیلئے مشہور مہرین جبار کے کئی پراجیکٹس میں خواتین کو طاقت ور دکھایا گیا ہے۔ خلیل الرحمان نے نجی ٹی وی پر ایک پروگرام کے دروان سماجی کارکن ماروی سرمد کے خلاف نازیبا القابات استعمال کیے تھے جس پر پاکستان شوبز کے بیشتر مشہور ریشم,عفت عمر سمیت دیگر اسٹارز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی تھی۔
https://www.instagram.com/tv/B_p-amTjmf_/?utm_source=ig_web_button_share_sheet









