اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ 30 اپریل سے پاکستان میں ہی این 95 ماسک کی پروڈکشن شروع ہوجائے گی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ “اچھی خبر، انشاء اللہ 30 اپریل سے پاکستان میں روزانہ ایک لاکھ این 95 ماسک بننا شروع ہو جائیں گے۔ جو کہ نا صرف پاکستان کی اپنی ضرورت پوری کریں گے بلکہ ایکسپورٹ بھی کیے جائیں گے۔ کرونا کہ کرائسس میں پاکستانی قوم کا رسپانس ایک بہترین رسپانس رہا جو کہ ہر اعدادو شمار سے ثابت ہوتا ہے۔”این 95 ماسک کی قیمت کے حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ پاکستان میں تیار ہونے والے این 95 ماسک کی قیمت صرف 300 سے 400 روپے ہوگی اور جب پروڈکشن بڑھ جائے گی تو اور سستے ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں چین سے این 95 ماسک درآمد کیے جارہے ہیں جوآن لائن 2 ہزار روپے تک کے بیچے جارہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دیدی۔وزارت تجارت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گوادرآنیوالا بلک کارگوعالمی معیارکو مدنظررکھ کر افغانستان روانہ کیا جائیگا، گوادر بندرگاہ کے ذریعے جانے والے افغان ٹرانزٹ کے ٹرک مکمل طورپرسیل ہوں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق گوادرپورٹ سے افغان کارگو کے ٹرکوں پرٹریننگ سسٹم نصب ہو گا، افغانستان کے لیے گندم ،چینی اورکھاد کی بلک کارگو باونڈڈ کیریئر میں لے جانے کی اجازت ہو گی۔بلک کارگو کی اجازت ایف پی سی سی آئی ،پاک افغان مشترکہ تجارتی چیمبر اور دیگر اشتراک داروں کی درخواست پر دی گئی ہے۔