Monday January 20, 2025

آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل(ر) حمید کی گل کی صاحبزادی کے ساتھ پولیس کا افسوسناک سلوک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق آئی ایس آئی چیف جنرل حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ گل کے واران ڈپو پر دھاوا، عظمیٰ گل کو زدوکوب کے بعد پراپرٹی سے باہر نکال دیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں صدر کے علاقہ میں جی ٹی ایس کے پرانے بس سٹینڈ جسے اسٹیٹ پراپرٹی آف آزاد جموں و کشمیر بھی کہا جاتا ہے پرپولیس نے قرنطینہ سینٹر بنانے کیلئے دھاوا بول دیااورعظمیٰ گل اور ان کے عملے کو زبردستی پراپرٹی سے باہر نکال دیا گیا۔

جنرل(ر) حمید گل کی صاحبزادی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان اور ڈی سی او راولپنڈی میرے ساتھ جان بوجھ کر یہ کررہے ہیں، عظمیٰ گل نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسٹے آرڈر کے باوجود اے ڈی سی جی نہیں مان رہے وہ کہہ رہے ہیں کہ میں خود قانون ہوں جائیں جو کرنا ہے کرلیں،عظمیٰ گل کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر قانونی راستہ اپنایا لیکن کوئی ہماری نہیں سن رہا ،ہماری مدد کی جائے۔

FOLLOW US