Wednesday October 23, 2024

چودھری نثار گئے تو ایسے ہی نہیں چلے جائیں گے ، بلکہ وہ یہ ایک کام ضرور کریں گے جس سے مسلم لیگ (ن) کے کئی ٹکڑے ہوجائیں گے ۔۔سینئر صحافی کے انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس کا کہناہے کہ چودھری نثار کی پارٹی سے علیحدگی ایک بہت بڑا سیٹ بیک ہو سکتی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ یہ 34سال کا ایک ٹرائیکا ہے جس میں نوازشریف ، شہبازشریف اور چودھری نثار شامل ہیں۔ اور کئی انتہائی اہم اور حساس ترین نوعیت کے راز ان کے سینوں میں دفن ہیں۔ اگر ان کی پارٹی سے علیحدگی ہوئی تو ایک بہت بڑا بھونچال آجائے گا اور اس کا نتیجہ مسلم لیگ

(ن) کی تقسیم در تقسیم کی صورت میں نکل سکتاہے ۔ واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے آج ایک بارپھر پریس کانفرنس کرکے مریم نواز کی پالیسیوں پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے انھیں مسلم لیگ (ن) کےلئے انتہائی خطرناک قرار دے دیا تھا۔

FOLLOW US