Monday November 25, 2024

نواز شریف نے منع کررکھا تھا کہ بھارت کیخلاف کوئی بات نہیں کرنی،تسنیم اسلم

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت تھی کہ بھارت کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی۔تفصیلات کے مطابق سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے تہلکہ خیز انٹرویو میں انکشاف کیا کہ نواز شریف نے بھارت کے خلاف بات نہ کرنے کی ہدایت کی۔تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ شریف خاندان بھارت کا حامی تھا،شریف خاندان کے بھارت کے حامی ہونے کی وجہ شاید بزنس تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی ہے جو

بھی رہنما نئی دہلی جاتا ہے حریت قیادت سے ملتا ہے، نوازشریف مودی کی تقریب حلف برداری میں گئے تو کشمیریوں سے نہیں ملے۔سابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نوازشریف دور میں دفترخارجہ کو ہدایت تھی بھارت اور کلبھوشن کا نام نہیں لینا، بھارت بلوچستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہے اسکا ذکر بھی نہیں ہوتا تھا۔تسنیم اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اس پالیسی کا فائدہ نوازشریف کو ہوا ہو یا نہیں پاکستان کو نہیں ہوا، ہم نے بھارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

FOLLOW US