Wednesday July 30, 2025

پاکستان تحریک انصاف کو ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا، ،اہم تین رہنماپارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن)میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کو شدید جھٹکا لگ گیا ہے ۔ اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونےکااعلان کر دیا ہے۔ اس بار سیٹھ عرفان نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر واپس اپنی پرانی پارٹی تحریک انصاف کو جوائن کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسیٹھ محمد عرفان کی قیمتی وکٹ گراد ی گئی ہے اور وہ واپس اپنی سابقہ جماعت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان کی پارٹی میں واپسی میں چودھری سلطان حیدر اور ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا ۔جن میں شیخ ریاض فاروقی اور شیخ محمد حنیف شامل ہیں۔ اس موقع پر لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سیٹھ محمد عرفان در حقیت روٹھ گئے تھے

اور اب انھیں ہم نے رضا مند کرلیا ہے ۔ اب یہ دوبارہ متحرک ہوکر علاقے کی فلاح و بہود اور پارٹی کی بہتری کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔