Tuesday November 25, 2025

یا اللہ خیر۔ پاکستانی سالمیت کو بڑا خطرہ، وزیراعظم عمران خان نے ، وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس کل شام وزیراعظم ہاوس میں ہوگا، وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں، کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے اور جو کل شام وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔اجلاس میں وزیراعظم کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان، مشیر صحت، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور دیگر کچھ اعلی شخصیات شرکت کریں گی۔

اجلاس میں کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں طبی ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 21 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ بیشتر مریضوں کا تعلق سندھ سے ہے، جبکہ بلوچستان اور گلگلت بلتستان میں بھی کرونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پنجاب بھر میں طبی ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ جبکہ پاکستان نے کرونا وائرس کے بچاو کیلئے ایران، افغانستان اور چین کیساتھ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں اور فلائٹ آپریشن بھی محدود کیا جا چکا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی بھرپور مدد کی جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔جس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال، جیواسٹریٹجک ماحول، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ، افغان امن عمل سمیت مسلح افواج

کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وباء سے نمٹنے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام قومی سطح پر اقدامات کی بھرپور مدد کی جائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سے ہوکر گزرتا ہے۔ مشترکہ کوششوں اور تحمل کے ساتھ تمام چیلنجز پر قابوپایا جاسکتا ہے۔ پاکستان مخلصانہ طور پر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سائنسدان یہ تو بتا چکے ہیں کہ کورونا وائرس پھیپھڑوں پر حملہ آور ہوتا ہے لیکن یہ مریض کے پھیپھڑوں کی کیا حالت کر دیتا ہے؟ اب اس موذی وائرس کے سبب مرنے والے ایک چینی شہری کے پھیپھڑوں کے ایکسرے سامنے آ گئے ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی خوفزدہ رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 44سالہ چینی شہری کو ہسپتال میں رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں نے اس کے ایکسرے اور سی ٹی سکین کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے پھیپھڑوں میں جا بجا، بالخصوص نچلے حصے میں کئی سفید دھبے بن چکے ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے مریض کے پھیپھڑے مکمل ناکارہ ہو جاتے ہیں۔ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ سارس اور مرس کی وبائیں جب پھیلی تھیں تو ان کے مریضوں کے پھیپھڑوں میں بھی یہ سفید دھبے بنتے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ چینی مریض ووہان کی اسی گوشت کی مارکیٹ میں کام کرتا تھا جہاں سے کورونا وائرس پھیلا۔ اس کے ایکسرے اور سی ٹی سکین ریڈیولوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کی طرف سے ریلیز کیے گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کے پھیپھڑوں میں یہ سفید دھبے بننے شروع ہوتے ہیں جن کا سائز اور تعداد بتدریج بڑھتی چلی جاتی ہے۔