Tuesday November 25, 2025

فیس بک نے حکومت پاکستان کو اپنے ڈیٹا تک رسائی دے دی

اسلام آباد : فیس بک انتظامیہ سائبر کرائم کیخلاف حکومت پاکستان سے تعاون پر آمادہ ہوگئی ہے۔ تفصلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ سائبر کرائم کے حوالے سے تحقیقات میں مدد دینے کیلئے ایف آئی اے کو ڈیٹا تک رسائی دے گی جبکہ فیس بک انتظامیہ نے سائبر کرائم ونگ کے افسران کو تربیت دینے کی بھی پیش کش کی ہے۔ پیر کے روز ہیڈ آف سیفٹی پالیسی امبر ہاکس اور فیس بک کے ایشیاء پیسیفک ہیڈکوارٹرز کی ایک ٹیم نے منیجر ٹرسٹ اینڈ سیفٹی کے ڈائریکٹر، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ایف آئی اے واجد ضیا کے دفتر کا دورہ کیا تاکہ ایف آئی اے کے مابین تعاون اور ڈیٹا شیئرنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

دونوں ٹیموں نے پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین میں سائبر کرائم سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ ڈیٹا شیئر کے معاملے میں باہمی تعاون اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
فیس بک کی ٹیم نے کہا کہ تحقیقات کے سلسلے میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو فیس بک انتظامیہ کی ضرورت ہو تو متعلقہ معلومات کو شیئر کرنے میں تیزی لائی جاسکتی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ہر صوبے میں فوکل پرسنز کو نامزد کرے گی تاکہ سائبر کرائم کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا فرم فیس بک کے ساتھ رابطہ کریا جاسکے، ٹیم نے خاص طور پر بچوں اور خواتین کے حوالے ہونے والے جرائم کی تحقیقات میں مدد کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ فیس بک کی ٹیم نے کمپنی کی پالیسی کے مطابق سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید یہ کہ فیس بک کی ٹیم نے سائبر کرائم ونگ کے افسران کو تربیت دینے کی پیش کش بھی کی ہے تاکہ جدید میڈیا کے رجحانات اور تکنیکوں کی بنا پر انہیں بہتر انداز میں پیش کیا جاسکے۔