لاہور ) مانیٹرنگ ڈیسک) سردار عثمان بُزدار نے چپکے سے کارروائی ڈال دی ہے، خاموشی سے 6 اراکین پنجاب اسمبلی سے مُلاقات کر لی، اس ملاقات میں یہ کہا جا رہا ہے کہ جلد یہ 6 وکٹیں گر جائیں گی، تاہم اس خفیہ ملاقات نے پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچا رکھی ہے، اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کا بھی رد عمل آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی ہی جماعت کے اراکین کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے مُلاقات پر رد عمل دیتے حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی ملاقات کا معلوم پڑا ہے،پہلے بھی ایسی کوششیں ناکام ہوئی ہے اور ناکام ہونگی، عوام کی دہائیاں سنے جو غربت، بیروزگاری، مہنگائی سے تنگ ہے،
مسلم لیگ نون کوئی آج کی اور مانگے تانگے کی جماعت نہیں ہے، لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کا نوٹس لے گے، ہماری جڑیں عوام میں ہیں، ہن سلیکیٹڈ نہیں ہیں۔ اس ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے سمیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ اس پر سخت نوٹس لینا چاہیے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی، پارٹی کو ان ممبران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے۔









