Monday November 25, 2024

بریکنگ نیوز: دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے۔چین نے پاکستان کی بڑی مشکل آسان کر کے دوستی کی مثال قائم کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چینی سفیر نے پاکستان میں ٹڈی دل تلف کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پہلے مرحلے میں 300ٹن ادویات آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمدافضل سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ،چیئرمین محمدافضل نے کہا چین پاکستان کوٹڈی دل کے کنٹرول میں تعاون اور ایمرجنسی ایئرایمبولنس سروس میں تعاون فراہم کرسکتاہے۔چینی سفیر نے پاکستان میں ٹڈی دل تلف کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا چین 3مراحل میں ٹڈی دل تلف کرنے کیلئے اسپرے ، مشینری دے رہا ہے،

پہلے مرحلےمیں300ٹن ادویات آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائےگی۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی انجینئرز پاکستانیوں کو اسپرے اور مشینری کے استعمال کی تربیت بھی دیں گے۔یاد رہے چین نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو لاکھوں بطخوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ، جسے ’ڈک آرمی‘ کا نام دیا گیا، زرعی ماہرین کا کہناتھا کہ ٹڈی بطخ کی پسندیدہ خوراک ہے اور ایک بطخ روزانہ دوسو سے زیادہ ٹڈیاں کھاتی ہے، بطخوں کے ذریعے ٹڈیوں کا خاتمہ ادویات سے زیادہ مؤثر ثابت ہوگا۔خیال رہے کہ لاکھوں کی تعداد میں آنے والے ٹڈی دل کے جھنڈ نے جنوبی ایشیا، عرب ممالک سمیت مشرقی افریقہ میں تباہی مچائی، پاکستان نے رواں ماہ کے آغاز پر ٹڈی دل کے حملے کے حوالے سے ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا اور اسے دو دہائیوں میں بدترین حملہ قرار دیا تھا۔

FOLLOW US