Monday November 25, 2024

مراد سعید نے تمام وزراء کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔!! اپنی وزارت کے ماتحت اداروں کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا؟ قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرمواصلات کی ایک اور بڑی کامیابی، ریونیو میں 66 فیصد اضافہ کردیا، 28ارب84 کروڑکااضافہ ہوا جبکہ منصوبوں میں خورد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ کابینہ میں ڈیرھ سال کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس میں وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے 66 فیصد اضافہ کے ساتھ 28ارب84 کروڑکااضافہ کیا جبکہ منصوبوں میں خودبرد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مواصلات کی وزارت میں احتساب کاعمل کیا جا رہا ہے،

احتساب کےعمل سے،11ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے جبکہ مذکورہ وزارت نے اپنے تمام تر منصوبےبروقت مکمل کر لئے ہیں۔مراد سعید نے گذشتہ ماہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی تھی ، جس میں این ایچ اے کے ریوینو میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 17 ماہ میں اب تک این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب 93 کروڑ 93 لاکھ اضافہ ہوا، ریونیو میں اضافہ سابق حکومت کی نسبت تقریبا 70 فیصد زیادہ ہے، جس بعد موجودہ حکومت میں کل ریونیو 65ارب 28 کروڑ 24 لاکھ ہوگیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ احتساب کےعمل سے 12 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کی گئی جبکہ سادگی مہم سے اخراجات میں 30 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی اور غیر قانونی طور پر قبضےمیں لی گئی اربوں مالیت کی حکومتی زمین بھی واگزار بھی کرائی گئی۔ ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا تھا ادارے کو خود کفیل بنانے کےبزنس پلان پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ واضع رہے کہ قبل ازیں دسمبر 2019 میں بھی وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا تھا جبکہ بڑے منصوبوں میں خورد بردکے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے گئے تھے اور کیسزکا ریکارڈ وزیراعظم کے انکوائری کمیشن اور نیب کو مہیا کر دیا گیا تھا۔

FOLLOW US