لاہور (ویب ڈیسک) واہگہ بارڈر دھماکا کیس، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، ملزموں کو سخت ترین سزا سنا دی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے واہگہ بارڈر دھماکا کیس میں جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں کو 5، 5 بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کا فیصلہ سنایا، مقدمہ میں مجموعی طور پر 101 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین مجرمان کو پانچ پانچ بار سزائے موت سنانے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ عدالت نے مجرمان کو چوبیس بار عمر قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا ہے ۔
مجرم سعید جان، حسیب اللہ اور حسنین کو سزا سنا ئی گئی ہے۔عدالت نے دو مزید افراد شفیق اور غلام حسین کو شک کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ اس کیس میں پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا،دھماکے کے بعد 3 مجرموں کو 2015 میں پولیس نے کارروآئی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد ا ن کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرسماعت تھا۔ رواں ماہ 12 فروری کو عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔ دھماکے کے بعد 3 مجرموں کو 2015 میں پولیس نے کارروآئی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد ا ن کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیرسماعت تھا۔کچھ دن قبل12 فروری کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا اور متوقع تھا کہ فیصلہ کچھ دنوں میں ا ٓجائے گا۔آج کیس کی سماعت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 3 مجرموں سعید جان، حسیب اللہ اور حسنین کو سزا سنادی ہے۔ عدالت نے 3 مجرموں کو 5,5 مرتبہ سزائے موت،24 مرتبہ عمر قید اور10,10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے جبکہ دو مزید افراد شفیق اور غلام حسین کو شک کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔